اسلام آباد ہائی کورٹ   سے سابق ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ضمانت منظور کی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی وزیر کو 25 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ علی وزیر کی جانب سے وکیل عطا اللّٰہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔ پی پی آئی کے مطابق  سابق ایم این اے علی وزیر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خیبرپختونخوا حکومت مکمل ناکام، گنڈاپور اعتماد کا ووٹ لیں: فیصل کنڈی

Wed Sep 4 , 2024
پشاور(پی پی آئی)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہا کہ میں نے عدالت میں کہا ہے ہماری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز نہیں ہیں، انہوں نے کہا […]