خیبرپختونخوا حکومت مکمل ناکام، گنڈاپور اعتماد کا ووٹ لیں: فیصل کنڈی

پشاور(پی پی آئی)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہا کہ میں نے عدالت میں کہا ہے ہماری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے کی 26یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز نہیں ہیں،  جب تک میں بیٹھا ہوں کسی یونیورسٹی کی زمین فروخت نہیں ہوسکتی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چار بار اسمبلی اجلاس معطل ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ اسمبلی جانے سے کترا رہا ہے، لگ رہا ہے کہ وزیراعلیٰ اعتماد کھوچکا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعتماد کا ووٹ لے لیں، میرے مطابق وزیراعلیٰ کے پاس صوبے میں اکثریت نہیں، میرا خدشہ ہے کہ سرکاری عدم اعتماد وزیراعلیٰ کے اوپر نہ جائے۔ گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ  مجھے سمری پر دستخط کرنے میں کوئی جلدی نہیں، سمری آئی ہے اس پر پاؤں نہیں رکھونگا، کسی قانونی ماہرین سے مشاورت نہیں کی، مجھے لوگ ٹیلی فون کر رہے ہیں کہ کیا ہوا سمری کا؟,ان کاکہنا تھا کہ کابینہ میں کیوں ردوبدل کیا جارہا ہے قوم کو بتایا جائے، اگر یہ ممبران کرپٹ ہیں یا پھرنا اہل ہیں تو قوم کو بتایا جائے، کابینہ میں ردوبدل کیوں کیا جارہا ہے تحقیقات کی جارہی ہیں، فٹ بال میچ کی طرح کابینہ میں کیوں تبدیلی کی جارہی ہے، سمری پر دستخط کرنے میں ابھی بہت وقت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس،علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

Wed Sep 4 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ علی امین کیخلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے،وکیل علی  امین نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔ عدالت […]