اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس،علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ علی امین کیخلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے،وکیل علی  امین نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حساس اداروں کے آس پاس جنرل عاصم منیر کے پوسٹرز نے ہلچل مچادی

Wed Sep 4 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حساس اداروں کے آس پاس پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں نے ہلچل مچادی۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حساس اداروں کے آس پاس جنرل عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے۔بھارتی ریلوے سٹیشن اور ہائی سیکورٹی زون والے علاقوں، سری نگر جموں شاہراہِ پر بھی میں […]