مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حساس اداروں کے آس پاس جنرل عاصم منیر کے پوسٹرز نے ہلچل مچادی

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حساس اداروں کے آس پاس پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں نے ہلچل مچادی۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حساس اداروں کے آس پاس جنرل عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے۔بھارتی ریلوے سٹیشن اور ہائی سیکورٹی زون والے علاقوں، سری نگر جموں شاہراہِ پر بھی میں پوسٹرز آویزاں کئے گئے۔حریت کانفرنس رہنما زاہد اشرف نے کہا کہ یہ پوسٹرز سٹوڈنٹس یوتھ فورم نے آویزاں کئے ہیں۔پوسٹرز کو ہائی سیکیورٹی زون میں دیکھ کر قابض بھارتی فوج اور بھارتی اداروں میں ہلچل مچادی، پوسٹرزکو دیکھ کر بھارتی پولیس اور فورسز کی دوڑیں لگ گئیں ہیں۔پوسٹرز 6 ستمبر پاکستان کے ڈیفنس ڈے کی مناسبت سے آویزاں کئے گئے ہیں زاہد اشرف حریت رہنما نے بتایا کہ پوسٹرز پر تحریر 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان، کشمیریوں کو اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ پاکستان اتنا طاقتور ہے کہ وہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 ڈپٹی اسپیکرخیبرپختونخوا کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

Wed Sep 4 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے ثریا بی بی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ ڈپٹی اسپیکر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نامعلوم شخص نے […]