اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے ثریا بی بی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ ڈپٹی اسپیکر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نامعلوم شخص نے مؤکلہ کے خلاف اثاثے چھپانے کی درخواست دی۔ نامعلوم درخواست گزار کا نادرا یا کسی اور ذریعے سے کوئی ڈیٹا نہیں ملا۔ نامعلوم درخواست گزار کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران بھی درخواست گزار کبھی پیش نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی جانب سے عدم پیروی پر کیس ڈسچارج کر دیا۔