تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار

اسلام آباد(پی پی آئی)اے این ایف کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان کے مطابق اے این ایف نے تازہ کارروائی میں گوجرہ روڈ جھنگ پر واقع 2 تعلیمی اداروں کے قریب سے ملزم گرفتار کر کے 46 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کر لیں، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ترجمان نے بتایا کہ دیگر کارروائیوں میں 27 کلو سے زائد منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار کئے گئے، کارروائیاں لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور شکارپور میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 26 کلو 400 گرام چرس، ایک کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کارروائی میں 53 ہیروئن بھرے کیپسولز بھی برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا

Wed Sep 4 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق خط میں وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام کو ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف  مختلف بینکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹانے کی اپیل کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا کہ وفاقی شرعی […]