مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا

اسلام آباد(پی پی آئی)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق خط میں وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام کو ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف  مختلف بینکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹانے کی اپیل کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا کہ وفاقی شرعی عدالت کے گزشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو پانچ سال کے اندر سود سے  پاک کرنے کا حکم دیا گیا تھا فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے۔خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ ختم نبوت کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے تاہم تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سے مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں کمی کر دی

Wed Sep 4 , 2024
لاہور(پی پی آئی)محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں کمی کر دی۔  پی پی آئی کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24کیلئے سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ میں منافع کی شرح 13.97فیصد کر دی گئی ہے،مالی سال 2022-23 میں جی پی فنڈ […]