لاہور(پی پی آئی)محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں کمی کر دی۔ پی پی آئی کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24کیلئے سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ میں منافع کی شرح 13.97فیصد کر دی گئی ہے،مالی سال 2022-23 میں جی پی فنڈ 14.22 فیصد تھا محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ کے کمشنرز،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز کو مراسلے جاری کر دیئے۔