کراچی(پی پی آئی) سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے ایک ارب 99 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار کی لاگت سے138 لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیاہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سمری منظور کرلی، سمری 2 ستمبر 2024 کو منظورکی گئی، محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے خط ارسال کردیا۔ خط میں فوری طور پر رقم محکمہ بورڈ آف ریونیو کے اکاؤنٹ اے 09501 میں منتقل کرنے کی سفارش کی گئی، افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کیلئے رقم رواں مالی سال 2024 اور 2025کے بجٹ میں مختص کردی گئی تھی۔ واضح رہے کہ 138 لگڑری گاڑیاں محکمہ بورڈ آف ریونیو خریدے گا جو بعد میں اسسٹنٹ کمشنرز کو فراہم کی جائیں گی۔