ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل انتظامیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیوں کو نہ ملنے دینے کے معاملے پر سماعت کی۔ عدالت نے جیل انتظامیہ کی 18 جولائی کے عدالتی حکم پر نظر ثانی کی متفرق درخواست اور بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت  کی درخواست کو 13 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ پی پی آئی کے مطابق  جیل انتظامیہ کی جانب سے ا سٹیٹ کونسل عمر چوہدری ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی اور جیل انتظامہ کے د رمیان طے شدہ ایس او پیز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت تیرہ ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات میں ملوث نہیں,عمران کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو گا، عمر ایوب

Thu Sep 5 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو گا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت جن لوگوں کے […]