تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات میں ملوث نہیں,عمران کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو گا، عمر ایوب

اسلام آباد(پی پی آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو گا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت جن لوگوں کے ملٹری ٹرائل کر رہی ہے وہ سب سیاسی قیدی ہیں، تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات میں ملوث نہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے اختر مینگل سے کہا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں، اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان آگ میں جل رہا ہے کسی کو فکر نہیں، لوگوں کی آنکھیں نکال کر انہیں عبرت کا نشان بنایا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک اور جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں چینی اور گندم اسکینڈل میں براہ راست محسن نقوی ملوث ہیں۔ مہنگائی اور کرپشن اپنے عروج پر ہے حکومت کا کوئی مستقبل نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کیس میں عدالت ایف آئی اے رپورٹس پر برہم

Thu Sep 5 , 2024
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ نے عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست پر اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ شہری راضی نامہ کر لیتے ہیں اور کیسز آ گے نہیں چلتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  لاہور ہائی کورٹ میں عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو […]