عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کیس میں عدالت ایف آئی اے رپورٹس پر برہم

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ نے عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست پر اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ شہری راضی نامہ کر لیتے ہیں اور کیسز آ گے نہیں چلتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  لاہور ہائی کورٹ میں عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کی،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ عدالت کو بتا دیں کہ آپ تفتیش کر سکتے ہیں یا نہیں؟ ہم کسی اور کو تفتیش کی ہدایت کر دیتے ہیں، عدالت اس کیس کو انتظار میں رکھ رہی ہے، آپ مشورہ کر کے عدالت کو بتا دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حقیقی بھائیوں کی بازیابی کا کیس, عدالت کا نادرا کو شوکاز نوٹس

Thu Sep 5 , 2024
کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے 2 سگے بھائیوں کی بازیابی کے کیس میں رپورٹ جاری نہ کرنے پر نادرا کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے 2 سگے بھائیوں سمیت 6 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسران کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا […]