حقیقی بھائیوں کی بازیابی کا کیس, عدالت کا نادرا کو شوکاز نوٹس

کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے 2 سگے بھائیوں کی بازیابی کے کیس میں رپورٹ جاری نہ کرنے پر نادرا کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے 2 سگے بھائیوں سمیت 6 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسران کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا اور جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے تفتیشی افسرکو جھاڑ پلا دی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے پر لوگ پریشان ہیں، عدالت آنا بند ہوگئے ہیں، اس وقت بہت الارمنگ صورتحال ہے۔ عدالت نے 2 شہریوں معاذ اور طلحہ سے متعلق رپورٹ جاری نہ کرنے پر نادرا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور کمشنر کراچی، آئی جی سندھ اور سی آئی اے سے بھی رپورٹ طلب کر لی۔ سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری زبیر سے متعلق تمام صوبوں اور ملک بھر کی جیلوں سے رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے شہریوں کے کوائف اخبارات اور عوامی مقامات پر چسپاں کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ بعدازاں عدالت نے لاپتہ شہری زبیر سمیت دیگر کی ٹریول ہسٹری چار ہفتوں میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب

Thu Sep 5 , 2024
لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی و دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔ پی پی آئی کے مطابق  لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ن لیگ کا دفتر جلانے، کلمہ چوک میں کنٹینر نذر آتش کرنے اور […]