یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب

لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی و دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔ پی پی آئی کے مطابق  لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ن لیگ کا دفتر جلانے، کلمہ چوک میں کنٹینر نذر آتش کرنے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید، شاہ محمود قریشی اور اعجاز چودھری کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما ؤں کے وکلا دلائل کیلئے عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر  دلائل طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پاکستان پہنچ گئے

Thu Sep 5 , 2024
لاہور(پی پی آئی)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار پاکستان پہنچ گئے۔ جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار گزشتہ شب لاہور ایئرپورٹ پہنچے جبکہ انہوں نے ستمبر میں پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔ پی پی آئی کے مطابق  اس موقع پر جسٹس (ر) ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں پاکستان واپس آ گیا ہوں، سوشل میڈیا پر الزامات […]