سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہجموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہا ہے کہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی سنگینوں کے سائے میں ہونے والے انتخابا ت کی کوئی اخلاقی اور قانونی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی یہ انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل ہیں۔پروفیسر بٹ نے کہا کہ اس طرح کے انتخابات سے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بھی پاس قرارداد میں میں کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کو ریاست کی متنازعہ حیثیت کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں ہی مضمر ہے تنازعہ کشمیر کی وجہ سے نہ صرف جنوبی ایشیا میں امن وترقی کی راہیں مسدود ہیں بلکہ عالمی امن کو بھی اس سے شدید خطرات لاحق ہیں۔