کنڈی پرچی پر گورنر بنے، ان کو ابھی تک یقین نہیں آرہا: گنڈاپور

پشاور(پی پی آئی)  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، ملک کا نظام بے نقاب ہوگیا، مزید بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ ہوگا اور ہر صورت ہوگا، اعتماد کے ووٹ کیلئے حاضر ہوں، یہ پرچی پر گورنر بن گئے ہیں ان کو ابھی تک گورنر بننے پر یقین نہیں آرہا، یہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، ان کو عدالت میں جواب دینا ہوگا۔پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے یہ بے بنیاد ایف آئی آرز ہیں، ورکر سے لے کر ہمارے لیڈر تک زیادتیاں ہو رہی ہیں، میں بذات خود ایک این او سی ہوں، ان کو بتاؤں گا این او سی کیا ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کتاب کلچر کے فرغ کیلئے تجاویز طلب،زیادہ سے زیادہ اقدامات کئے جائیں:امین الحق

Thu Sep 5 , 2024
کراچی (پی پی آئی) امین الحق نے اْردو سائنس بورڈ قومی ورثہ وثقافت ڈویژن کے بْک ایمبسیڈر سید سلطان خلیل کیساتھ کراچی ائیرپورٹ کی بْک شاپ کا دورہ کیا۔ پی پی آئی کے مطابق ممبر قومی اسمبلی امین الحق نے سلطان خلیل سے اْن کے تجربہ کی بنیاد پر تجویز بھی مانگی کہ حکومت کو کیا اقدام کرنے چاہیے کہ […]