کراچی (پی پی آئی) امین الحق نے اْردو سائنس بورڈ قومی ورثہ وثقافت ڈویژن کے بْک ایمبسیڈر سید سلطان خلیل کیساتھ کراچی ائیرپورٹ کی بْک شاپ کا دورہ کیا۔ پی پی آئی کے مطابق ممبر قومی اسمبلی امین الحق نے سلطان خلیل سے اْن کے تجربہ کی بنیاد پر تجویز بھی مانگی کہ حکومت کو کیا اقدام کرنے چاہیے کہ جس سے کتاب کلچر کو عام کیا جاسکے۔ امین الحق نے کہاکہ فروغ کتاب پر اس قدر کام ہو نا چاہئے کہ بہتر طور پر افراد کی رہنمائی کرسکے۔ سلطان خلیل نے بتایا کہ بہت جلد اسلام آباد یا کراچی میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔