لاہور(پی پی آئی)جمعیت علمااسلام(ف) کے تحت گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس ہفتہ 7 ستمبر کو مینار پاکستان پر منعقد کی جائے گی جس کے لیے جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں دعوتی کیمپس لگ گئے ہیں۔ نیز ترجمان جے یو آئی پنجاب کے مطابق ملک کے مختلف اضلاع سے قافلے ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لئے لاہور روانہ ہوگئے ہیں، پی پی آئی کے مطابق گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس میں مولانا فضل الرحمٰن، مفتی محمد تقی عثمانی، قاری حنیف جالندھری،علامہ ساجدمیر، لیاقت بلوچ اوردیگررہنما شرکت کریں گے۔