پاسپورٹ کے لیے روزانہ 50 ہزار درخواستیں موصول ہوتی ہیں جبکہ جاری کرنے کی سہولت اس سے تقریباً نصف ہے۔جمعرات کو سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں وزارت داخلہ نے کہا کہ سال 2022 کے بعد سے ڈی جی امیگریشن اور پاسپورٹ کو روزانہ بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا کہ پاسپورٹ کے لیے روزانہ 45 سے 50 ہزار درخواستیں موصول ہوتی ہیں لیکن صرف 20 سے 22 ہزار تیار کرنے کی سہولت موجود ہے، لہٰذا پاسپورٹ کا بیک لاگ جمع ہو رہا ہے۔’فاسٹ ٹریک اور ارجنٹ پاسپورٹ کیٹگری میں کوئی تاخیر نہیں ہے۔ نارمل پاسپورٹ اجرا میں کچھ تاخیر ہوتی ہے۔ جیسے نئے پرنٹرز نصب کیے جائیں گے پاسپورٹ تاخیر کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔‘