ختم نبوت کے منکرین ہمارے جوتے کی نوک پر ہیں: حافظ طاہراشرفی

لاہور(پی پی آئی) پاکستان علما کونسل  کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی ختم نبوت کے منکرین ہمارے جوتے کی نوک پر ہیں۔ الحمرا ہال میں دفاع ختم نبوت دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جو لاہور کے قریب ہیں وہ 7 ستمبر کو مینار پاکستان جائیں، جو چناب نگر کے قریب ہیں وہ چناب نگر جائیں، سب نے ختم نبوت کانفرنسز میں شرکت کرنی ہے چاہے وہ کسی بھی مکاتب فکر نے منعقد کی ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لیبیا،عراق کو تباہ کردیا گیا، اب ان کا ہدف پاکستان اور وہ ممالک ہیں جو بچ گئے ہیں، آج آپ کو تقسیم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں، فتنے نکل رہے ہیں، جو منکرین ختم نبوت کے ترجمان بنے ہوئے ہیں وہ ہمارے جوتے کی نوک پر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی راہداری ضمانت منظور

Thu Sep 5 , 2024
پشاور(پی پی آئی) پشاور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی 20 دن کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔عدالت میں جسٹس فہیم ولی نے خالد خورشید کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔خالد خورشید کی 20 دن کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے انہیں 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم […]