سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی راہداری ضمانت منظور

پشاور(پی پی آئی) پشاور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی 20 دن کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔عدالت میں جسٹس فہیم ولی نے خالد خورشید کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔خالد خورشید کی 20 دن کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے انہیں 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا، علاوہ ازیں عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار 25 ستمبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہو جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یوم دفاع قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

Fri Sep 6 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)ملک بھر میں بھی یوم دفاع  قومی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز21توپوں کی سلامی سے ہوا،  پی پی آئی کے مطابق تمام مساجد اورمدارس میں مملکت خداداد کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اس دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد ہوئیں جن  میں شہدا کو خراج عقیدت […]