کراچی میں پولیس کی کارروائی، رینجرز اہلکار کو شہید کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں پولیس نے کارروائی کے دوران رینجرز اہلکار کوشہید کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ماجد عرف لنگڑا کے نام سے ہوئی، جو لیاری گینگ وارجھینگو گروپ سے تعلق رکھتا ہے اور اہم کمانڈر ہے، ملزم سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث ہے، سال 2018 میں ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فواد نامی رینجرز اہلکار کو شہید کیا تھا، رینجرز اہلکاروں سے مقابلے میں ملزم کے تین ساتھی ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم قتل،اقدام قتل پولیس مقابلے، دھماکہ خیزمواد اورغیر قانونی اسلحے کی سپلائی میں ملوث رہا ہے، ملزم اس سے قبل10 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔پولیس نے گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 79 ہزار پوائنٹس کی حد بحال، ڈالر سستا

Fri Sep 6 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان  اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، اسٹاک ایکسچینج میں 79 ہزار کی حد بحال جبکہ ڈالر سستا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان ا سٹارک مارکیٹ میں 286 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 79 ہزار 149 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ پی پی […]