اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

کراچی(پی پی آئی) سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تقرری کے خلاف درخواست فوری سماعت کیلئے منظور کر لی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے فریقین سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کا کیا بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے؟درخواست گزار کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آرٹیکل 90 اور 91 کے تحت وفاقی حکومت وزیر اعظم اور کابینہ ارکان پر مشتمل ہوتی ہے، آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں، ڈپٹی وزیر اعظم نہ سینیٹ اور نہ پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس سے قبل پرویز الہٰی بھی نائب وزیر اعظم رہ چکے ہیں، یہ درخواست اس سے مختلف ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پرویز الہٰی کا 2013ئکا نوٹیفکیشن اس سے مختلف تھا، اس نوٹیفکیشن میں یہ لکھا گیا تھا کہ نائب وزیراعظم وزیر اعظم کے اختیارات استعمال نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ پرویز الہٰی کی تقرری کا نوٹیفکیشن اور ہائی کورٹس کے فیصلے کی نقول پیش کی جائیں، درخواست میں اسحاق ڈار کو فریق کیوں نہیں بنایا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق  درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اگر عدالت سمجھتی ہے تو فریق بنا دیں گے۔