سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد،پنجاب اور خیبر پختونخوا  میں زلزلے کے شدید جھٹکے, لوگوں میں خوف وہراس

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے تاہم زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پی پی آئی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے فیصل آباد، گوجرانوالہ، جھنگ، چنیوٹ، ڈجکوٹ، حافظ آباد، پیرمحل، صفدرآباد، سانگلہ ہل، سرگودھا اور اوکاڑہ، چکوال میں  بھی محسوس کیے گئے۔ مالاکنڈ، ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان،لکی مروت اور کرم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔