شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی76 ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

کراچی(پی پی آئی)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی ملک بھرمیں انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔ اپنی ولولہ انگیز اور ہمہ جہت شخصیت سے تحریک پاکستان کو منزل مقصود تک پہنچانے والے عظیم رہنما دنیائے سیاست میں قائد اعظم کا لقب پانے والے محترم محمدعلی جناح کوقوم سے جدا ہوئے 76 برس  بیت چکے ہیں،قیامِ پاکستان کے صرف ایک سال بعد ہی یعنی 11 ستمبر 1948 کو خالق حقیقی سے ملنے والے پاکستان کے بانی و پہلے گورنر جنرل کی برسی پر مساجد و گھروں میں فاتحہ خوانی کی گئی،ان کے مزار واقع کراچی میں خصوصی تقریب ہوئی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے حصول کی جدوجہد میں محمدعلی جناحؒکے قائدانہ کردار کو اجاگر کرنے کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی پروگراموں اور قومی و علاقائی اخبارات میں خصوصی اشاعتوں کا اہتمام کیا گیا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں ہوئی،قائد اعظم شعبہ کے اعتبار سے نامور وکیل اور سیاستدان تھے، انہوں نے 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے حصول کی جدوجہد شروع کردی، وہ قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948 میں انتقال کر گئے تھے۔