ٹھٹھہ :ھٹھہ کے قریب قومی شاہراہ پر واقع پٹرول پمپ پر ڈکیٹی ، ملزمان ساٹھ ہزار سے زئد رقم چھین کر فرا ر ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے رواز ٹحٹحہ سے تین کلومیٹر دور قومی شاہراہ پر اٹک پٹرول پمپ میں دو مسلح افراد داخل ہوئے اورکیشئر کو یرغمال بناکر ساٹھ ہزار سے زائد کیش لے کر فرار ہو گئے ،پمپ کو مالک کو اطلاع ملنے پر انھوں نے اپنے سیکورٹی گارڑ کے ہمراہ ملزمان کا پیچھا کیا اور کچھ فاصلے پر ہی ملزمان کو پکڑ لیا گیا ،ملزمان کی شناخت غلام مصطفیٰ بروہی اور خادم حسین کے نام سے ہوئی ہے ،بعد ازاں ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیاگیا،پولیس نے ملزمان کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔