لاہور(پی پی آئی)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کرنے کا حق صرف نوازشریف کو حاصل ہے۔ نوازشریف میرے بارے میں جو بات کریں گے وہ قبول ہے، نوازشریف کی سیاست سے میرا اتفاق تھا، مشکل ترین وقت میں نوازشریف کے ساتھ تھا، نہ وزارت مانگی نہ عہدہ نوازشریف گواہ ہیں لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اسمبلی کے اندر بڑا عجیب ماحول تھا، بڑے عرصے بعد پیپلز پارٹی آئی تھی، میرے والد کے دوست پیپلز پارٹی سے نامزد ہوئے اور میرے پاس آئے، انہوں نے مجھے بی بی شہید کے مخالف ووٹ نہ دینے کا مشورہ دیا لیکن میں نے کھڑے ہو کر شہید بینظیر بھٹو کیخلاف ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ جو افراد اٹھ کر باہر گئے وہ بعد میں کئی بار وزیر بنے، خواتین کی ہر سیٹ پر 8،8 ایم این ایز دیئے گئے تھے کہ یہ ووٹ دیں گے، احسن اقبال کی والدہ کو صفر ووٹ پڑے تھے،۔ پی پی آئی کے مطابق سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سارا تجربہ حاصل کیا، جب وزیر بنا تو میرے لئے کچھ بھی مشکل نہیں تھا، میں نے 35 سال سیاست میں گزارے، 20 سال اپوزیشن اور 5 سال اقتدار میں رہا، میں ایم این اے بننے کے 26 سال بعد وزیر بنا، میں نے پارٹی میں رہ کر کبھی خوشامد نہیں کی، مسلم لیگ ن کے دوست گواہ ہیں، وزارت عظمیٰ کی بات ہوئی تو وہاں 28 لوگ اور تھے جو آج ن لیگ کی اعلیٰ وزارتوں پر ہیں، مجھے 2018 کے الیکشن میں ہروایا گیا، مجھے بہت ساری فون کالز آئیں۔
Next Post
ایک غیر ملکی انٹرپرائزہائی کانگ، ژیامین، چین میں سرمائے میں اضافہ اور پیداوار کو بڑھانے پرآمادہ
Fri Sep 13 , 2024
ژیامین، چین، 13 ستمبر 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– ایک غیر ملکی کمپنی لائف ٹائم (زیامین) پلاسٹک پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ (”لائف ٹائم”) نے حال ہی میں ہائی کانگ ڈسٹرکٹ، ژیامین میں ہائی ٹیک مواد سے تیار کردہ 6.5 ملین ملٹی فنکشنل تفریحی مصنوعات کے ذریعہ اپنی سالانہ صلاحیت میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا […]
