‫ایک غیر ملکی انٹرپرائزہائی کانگ، ژیامین، چین میں سرمائے میں اضافہ اور پیداوار کو بڑھانے پرآمادہ

ژیامین، چین، 13 ستمبر 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/–  ایک غیر ملکی کمپنی لائف ٹائم (زیامین) پلاسٹک پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ (”لائف ٹائم”) نے  حال ہی میں ہائی کانگ ڈسٹرکٹ، ژیامین میں  ہائی ٹیک مواد سے تیار کردہ 6.5 ملین ملٹی فنکشنل تفریحی مصنوعات کے ذریعہ اپنی سالانہ صلاحیت میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ فیصلہ اس کے امریکی ہیڈ کوارٹر نے گزشتہ چند برسوں میں اس امید افزا زمین میں مستقل ترقی دیکھنے کے بعد کیا ہے۔ اس نئے منصوبے کی تعمیر جلد ہی شروع ہوجائے گی، اور توقع ہے کہ آپریشن 2025 کے اواخر میں شروع ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق سالانہ صنعتی پیداوار میں 1.3 ارب یوآن کا اضافہ ہوگا، سالانہ ٹیکس آمدنی میں 15 ملین یوآن کا اضافہ ہوگا اور 200 ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

لائف ٹائم کے نقطہ نظر سے، ہائی کانگ کاروبار کرنے کے لئے ایک بہترین جگہ ہے: بے مثال مقام، وسیع نقل و حمل کا نیٹ ورک، خوشگوار ماحول،بہترسہولتیں، صنعتوں کے لئے مضبوط بنیاد، اور ”بچوں کے بیٹھنے، کھیلنے کے مقام” کی خدمات۔

درحقیقت، مقامی حکومت کی طرف سے ایک مکمل لائف سائیکل، کلوزڈ لوپ میکانزم کو فروغ دیا گیا ہے، جس کی بنیاد آٹھ دفاتر (یعنی، کاروبار کے فروغ، ابتدائی مرحلے کی مدد، کلیدی منصوبے، زمین کا حصول، احتساب کا موثر نظام، صنعت، زمین کی منصوبہ بندی، اور سروس) ہے۔ 2024 کی پہلی ششماہی میں، مقامی ضلعی حکومت نے 73 بڑے منصوبوں کو محفوظ کیا جن کی مجموعی سرمایہ کاری تقریبا 45 بلین یوآن تھی، اور جی ڈی پی میں 5% ترقی کا ہدف حاصل کیا گیا ہے۔

ماخذ: ہائی کانگ انٹیگریٹڈ میڈیا سینٹر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

روہڑی کے قریب سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں

Sat Sep 14 , 2024
روہڑی(پی پی آئی)روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق سرسید ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی،پی پی آئی کے مطابق بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرین سروس معطل ہے۔ دوسری طرف ریلوے حکام کے مطابق اپ ٹریک کی بحالی کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔