پشاور(پی پی آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی حکومت نااہل اور نکمی ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو برادرانہ طور پر اعتماد کے ووٹ کا مشورہ دیا تھا،سرکاری طور پر نہیں۔ پی پی آئی کے مطابق اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ یہ خود نکمے، نااہل اور ناکام ہیں، اتنے میں نے کپڑے تبدیل نہیں کیے جتنے ان کی کابینہ کے لوگ تبدیل ہوگئے ہیں، وزیراعلیٰ کو اچھی ٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے تھا لیکن ٹیم کا کپتان ہی نااہل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ٹرانسفر پوسٹنگز،فنانس بل،سیکرٹریز کی پوسٹنگز پر پیسے لیے جاتے ہیں، ان کا بلین ٹری منصوبہ کہاں ہے؟ ٹمبر مافیا سے مل کر انہوں نے درخت بیچ دیئے۔
Next Post
پی ڈبلیو ڈی ملازمین کے مستقبل کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ریاض پیرزادہ
Sat Sep 14 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے واضح کیا ہے کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کے مستقبل کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔قومی اسمبلی اجلاس میں شگفتہ جمالی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے […]
