ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی

 اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی، وزارت خزانہ کی جانب سے مختلف بچت اسکیموں کے منافع میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح منافع کا اطلاق 25 ستمبر 2024 سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ، اسپیشل سیونگ اکاؤنٹ، ڈیفنس سیونگ اسکیموں کی شرح منافع کم کر دی گئی   ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی پہلے سے کم منافع ملے گا۔پی پی آئی کے مطابق پنشنرز اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا سالانہ منافع بھی کم کردیا گیا، سروا اسکیموں کے شرح منافع میں بھی کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز بینیفٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا منافع 15.36 فیصد سے کم ہوکر 14.16 مقرر کیا گیا ہے جبکہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کا سالانہ منافع بھی کم کرکے 14.16 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 14.52 سے 12.72 فیصد کردی گئی ہے۔