بھارت مقبوضہ کشمیر کو قبرستان بناکر آزاد کشمیر کیطرف دیکھ رہا ہے: مشعال ملک

 اسلام آباد (پی پی آئی)کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو قبرستان بنا دیا اب آزاد کشمیر کی طرف دیکھ رہا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں مضحکہ خیز انتخابات کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 15 اگست 2019 کو بھارت نے کوئی زمینی حملہ نہیں کیا بلکہ صدارتی آرڈر پاس کیا، ایک فیصلے سے 370 کے آرٹیکل کو ختم کر دیا، اپنی ہی زمین پر کشمیریوں کو پناہ گزین بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ بھارتیوں کو ڈومیسائل دئیے گئے، اس الیکشن کے اندر بھارت دنیا کو دکھا رہا ہے کہ بہت بڑا ووٹر ٹرن آؤٹ ہے، یہ تمام گھوسٹ ووٹر ہیں، کشمیری زمین کو بھارتی زمین کا حصہ بنایا گیا،کشمیر میں ہندوؤں کو زمین دی گئی، ہندوستان کی فوج عرصے دراز سے کشمیر میں دہشت گردی کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملائیشین وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم وفد کے ہمراہ آج پاکستان پہنچیں گے

Tue Oct 1 , 2024
  اسلام آباد (پی پی آئی)   ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم2 اکتوبر کو اپنے اولین دور ہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے  اور 4اکتوبر تک قیام کریں گے صدر وزیراعظم سمیت اہم ملاقاتیں، عشائیہ میں بھی شرکت دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بات چیت ہو گی انہیں […]