لاہور(پی پی آئی)پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہفتہ سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہاہے کہ کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر شہروں میں 5 سے 8 اکتوبر تک پنجاب میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ پی پی آئی کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین میں بارش ہوسکتی ہے۔۔