پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی حکومت نے مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر کانام تبدیل کرکے اہلیانگر رکھ دیا

ممبئی(پی پی آئی)ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیرمحصولات رادھا کرشنا وکھے پاٹل نے کہاہے کہ بھارتی وزارت داخلہ نے مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر کا نام تبدیل کر کے اہلیہ نگر رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رادھا کرشنا وکھے پاٹل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احمد نگر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ ریاستی کابینہ نے رواں سال مارچ میں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے شہر اندورکی 18ویں صدی کی حکمران اہلیا بائی ہولکر کا تعلق اسی ضلعے سے تھا۔اس سے قبل ایکناتھ شندے حکومت نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل کرکے بالترتیب چھترپتی سمبھاجی نگر اور دھاراشیو رکھ دیے تھے۔