مودی حکومت کے ہاتھوں مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم اکثریت کو سنگین خطرہ لاحق ہے، حریت کانفرنس

سری نگر(پی پی آئی(سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی حیثیت کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت نے اگست2019کے بعد مقبوضہ علاقے کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک منظم طریقے سے آبادیاتی تبدیلی کی راہ ہموار کر رہا ہے، مقبوضہ علا قے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے غیر کشمیری بھارتی ہندو?ں کو بڑے پیمانے پر علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیے جا رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کا بنیادی مقصد ہی کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو انکی جائیدادوں، ملازمتوں، وسائل سمیت سب کچھ سے محروم کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعظم کا پولیس اہلکار عبدالحمید کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کااظہار

Sun Oct 6 , 2024
ٓاسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار عبد الحمید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔وزیراعظم کی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت وزیراعظم کی شہید اہلکار کی بلندی درجات کی دعا اور اہل خانہ […]