اسلام آباد)پی پی آئی)قلعہ سیف اللہ(پی پی آئی) قلعہ سیف اللہ کے علاقے گوال اسماعیل زئی میں بدھ کے روز ایک شخص نے محبت کی شادی کرنے پر اپنی بیٹی اور داماد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔لیویز کے مطابق، یہ واقعہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے گوال اسماعیل زئی میں پیش آیا، جہاں ملزم نے محبت کی شادی کرنے پر اپنی بیٹی اور داماد کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد قلعہ سیف اللہ منتقل کر دیا گیا، جہاں سے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ لیویز نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔