راولپینڈی)پی پی آئی) پاکستان نے پاک افغان سرحدی علاقے کے نوشکی غزنالی سیکٹر پر افغان فورسز کی جارحیت کی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ کی،جوابی کارروائی میں پاکستانی فورسز نے افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کا تبادلہ اُس وقت ہوا جب پاکستانی فورسز باڑ کی مرمت کر رہی تھیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے موثر جوابی کارروائی میں افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات جاری رکھے گا،پاکستانی سکیورٹی فورسز اپنی سرزمین کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔
Next Post
پی ٹی آئی کی ایم این اے زرتاج گل کو رہا کر دیا گیا
Wed Oct 9 , 2024
ڈیرہ غازی خان)پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے زرتاج گل کو رہا کر دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا، کل لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے رہائی کے آڈر دیئے تھے۔یاد […]
