اسلام آباد(پی پی آئی)سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے وزیر خالد بن عبدالعزیز الفیلح کے زیر قیادت ایک وفد نے بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے برادرانہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے پرزور دیا۔آرمی چیف نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور شہزادہ محمد سلمان کی خصوصی حمایت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک بڑے کاروباری وفد کا پاکستان کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔جنرل عاصم منیر نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ملک باہمی مفید تعاون جاری رکھیں گے۔
Next Post
صدر،وزیراعظم کا قوم کے تعاون سے دہشت گردی ختم کرنے کا عزم
Thu Oct 10 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملک سے ہر طرح کی دہشت گردی کو ختم کرنے کے عزم کااظہار کیا ہے۔ایک بیان میں صدراوروزیراعظم نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیادپر سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہا ہے۔اپنے بیان […]
