شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کیرالہ اسمبلی نے بیک وقت انتخابات کے مودی حکومت کے منصوبے کے خلاف قرارداد پاس کر لی

ترویندرم(پی پی آ ئی)بھارتی ریاست کیرالہ کی اسمبلی نے مودی حکومت کی ”ایک قوم، ایک انتخاب“ تجویز کی مخالفت میں قرارداد منظور کر لی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قرارداد وزیر پارلیمانی امور ایم بی راجیش نے قرارداد پیش کی جو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرارداد میں ”ایک قوم، ایک انتخاب“ کی تجویز کو ”غیر جمہوری اور غیر آئینی“قرار دیا گیا۔ قرارداد میں مودی حکومت سے مطالبہ کیا گیاکہ وہ ”ایک قوم، ایک انتخاب’“کا منصوبہ فوری طور پرترک کرے کیونکہ یہ ملک کے وفاقی ڈھانچے سے متصادم ہے۔راجیش نے اس موقع پر کہا کہ اگرمرکز اورریاستوں میں ایک ساتھ انتخابات ہوتے ہیں تو اس سے بھارت کا وفاقی ڈھانچہ کمزور ہوگا اور ملک کی متنوع پارلیمانی جمہوریت سے کو بھی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ساتھ انتخابات کا منصوبہ دراصل اقتدار کو مرکز تک محدود کرنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے، جو آر ایس ایس اور بی جے پی کا ایجنڈا ہے۔ بھی ملاقات کی اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔