ممبئی پی پی آ ئی)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک دھماکے میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع ناسک کے آرٹلری سنٹر میں تربیتی مشق کے دوران پیش آیا۔دھماکے میں 20سالہ گوہل وشوراج سنگھ اور 21سالہ سیفت شٹ ہلاک ہو گئے۔واقعے کے حوالے پولیس میں رپورٹ درج کرا لی گئی ہے۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔