پنجاب میں آٹا ایک روپے فی کلو مہنگا،فلور ملز نے قیمت بڑھا دی

لاہور(پی پی آئی)پنجاب کی آٹا ملز نے آٹے کی قیمت بڑھا دی، آٹا ایک روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا۔ پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ گندم کی قیمت میں دو ہفتوں میں 300 روپے فی من کا اضافہ ہوا ہے اور منڈیوں میں گندم کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پنجاب کی آٹا ملز ایسوسی ایشن  کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک غیر قانونی نوٹیفکیشن کے ساتھ آزاد منڈیوں کی معیشت کو کنٹرول نہیں کر سکتا، فلور ملز کو جاری کئے گئے شوکاز نوٹسز واپس لئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 مارخور کے شکار کے 4 پرمٹ 25 کروڑ روپے میں فروخت

Sat Oct 12 , 2024
پشاور(پی پی آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے 4 مارخور پرمٹ کی فروخت سے 25 کروڑ روپے کما لئے۔محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا کے مطابق مارخور ٹرافی ہنٹنگ کی سب سے بڑی بولی توشی 1 اور توشی 2 کے لیے لگائی گئی، دونوں جگہوں سے دو مارخوروں کے شکار سے 15 کروڑ روپے کی بولی لگائی گئی۔محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے […]