سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مارخور کے شکار کے 4 پرمٹ 25 کروڑ روپے میں فروخت

پشاور(پی پی آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے 4 مارخور پرمٹ کی فروخت سے 25 کروڑ روپے کما لئے۔محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا کے مطابق مارخور ٹرافی ہنٹنگ کی سب سے بڑی بولی توشی 1 اور توشی 2 کے لیے لگائی گئی، دونوں جگہوں سے دو مارخوروں کے شکار سے 15 کروڑ روپے کی بولی لگائی گئی۔محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ رواں سال ٹرافی ہنٹنگ کیلئے زیادہ بولی لگائی گئی، کوہستان میں مارخور کے شکار کیلئے پرمٹ 5 کروڑ 37 لاکھ روپے اور چترال گہریت میں 5 کروڑ 28 لاکھ روپے میں فروخت ہوا۔محکمہ جنگلی حیات کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے حاصل آمدنی کا 80 فیصد حصہ متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو دیا جائیگا۔