نیویارک(پی پی آئی)پاکستان شدید موسمی رجحان ’لا نینا‘ کے باعث خشک سالی کے خطرے سے دوچار 20 ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔رواں سال کے آخر میں ظاہر ہوکر آئندہ سال کے ابتدائی دنوں تک جاری رہنے والا یہ خطرناک موسمی رجحان زرعی شعبے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ غذائی تحفظ کی صورتحال کو خراب کرسکتا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ ممالک کو پہلے ہی سے لالینا سے ملتے جلتے حالات کا سامنا ہے۔