صدر زرداری ترکمانستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(پی پی آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری ترکمانستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔اپنے قیام کے دوران صدر نے اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی فورم میں شرکت کی جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ امن اور ترقی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ پی پی آئی کے مطابق دورہ ترکمانستان میں صدر آصف زرداری کی روسی صدر سے ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔صدرِ آصف علی زرداری کو دورے کی دعوت ترکمانستان کے ہم منصب نے دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے: خواجہ آصف

Sat Oct 12 , 2024
سیالکوٹ(پی پی آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سیالکوٹ میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے پھر پندرہ اکتوبر کو احتجاجی کی کال دی ہے، […]