سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے: خواجہ آصف

سیالکوٹ(پی پی آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سیالکوٹ میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے پھر پندرہ اکتوبر کو احتجاجی کی کال دی ہے، چائنہ کے صدر شی کے دورہ کے موقع پر بھی انہوں نے یہی کیا تھا، نوے کی دہائی میں ڈاکٹر اسرار نے پیشن گوئی کی تھی یہ یہودی لابی پر کام کرتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹر اسرار احمد اور حکیم سعید نے کہا تھا کہ یہ اسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں،شاندانہ گلزار نے کہا کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں، پوری جماعت اس نعرے کی پیروی میں ہے جس کی مثال اس احتجاج کی کال ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں، ملکی ترقی سے ان کو کوئی سروکار نہیں، ا ن کا مطالبہ صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کہ شرح میں کمی ہو رہی ہے، کوئی شعبہ ایسا نہیں جہاں شہباز شریف کی کارکردگی نہ ہو۔