اسلام آباد(پی پی آئی) اے این ایف کی جانب سے 5 مختلف کارروائیوں میں 3.445 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی جبکہ خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد، کوہاٹ، ملتان، ڈی جی خان میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 1 کلو ہیروئن،750 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں ایک کلو 695گرام آئس برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کی جانب سے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کابھی اعتراف کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔