لاہور(پی پی آئی)پاکستان بھر میں ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے یوم سیا ہ منایاگیا-12اکتوبر1999 کو جنرل (ر)پرویز مشرف کی جانب سے منتخب وزیراعظم میاں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کے واقعہ کے خلاف مسلم لیگ (ن) اوردیگر سیاسی جماعتوں نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کی مذمت کی۔ پی پی آئی کے مطابق ملک بھر میں تقریبات انعقادپذیر ہوئیں۔مسلم لیگ دفاتر اور بعض رہنماؤں ے گھروں پر سیاہ پرچم لہرائے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے۔