کراچی میں خناق کے کیسز اور اس سے بچوں کی اموات میں غیر معمولی اضافہ

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں خناق کے کیسز اور اس سے بچوں کی اموات میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں اب تک خناق سے 100 سے زیادہ بچے انتقال کرچکے اور خناق کی بیماری سے حفاظتی ٹیکے سے بچاو ممکن ہے۔حکام نے بتایا کہ پچھلے سال سندھ انفیکشن ڈیزیز ہسپتال میں خناق کے 140 کیس آئے جس میں سے 52 بچے انتقال کرگئے تھے۔حکام کے مطابق کراچی میں خناق کے تمام کیس سندھ انفیکشن ڈیزیز ہسپتال کو بھیجے جا رہے ہیں جبکہ انفیکشن ڈیزیز ہسپتال میں اس وقت بھی خناق بیماری کے 12 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

Sat Oct 12 , 2024
کراچی(پی پی آئی)دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے 2 شہر بھی شامل ہیں۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے جبکہ دونوں شہروں کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت پایا گیا ہے۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 229 ریکارڈ کیا گیا […]