آئینی ترامیم کے خلاف کراچی بارکے تحت وکلاکنونشن آج منعقد ہوگا

کراچی(پی پی آئی)حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف 15 اکتوبر کو کراچی بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام وکلاکنونشن منعقد ہوگا۔جس میں ملک بھر سے وکلا رہنماوں کی کراچی  آمد جاری ہے۔بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہاگیاہیکہ بلوچستان وکلاء   کے رہنما سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد، ممبر پاکستان بار کونسل منیر احمد خان کاکڑ،ممبر بلوچستان بار کونسل راحب خان بلیدی، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر افضل حریفال و دیگر شرکت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپکیس میں آمنہ عروج و 11  ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Mon Oct 14 , 2024
لاہور(پی پی آئی)ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا  برائے تاوان کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کے 11 شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کردی گئی۔ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے سماعت کی، پی پی آئی […]