سندھ میں کاشتکاروں کو گندم کا بیج مارکیٹ سے کم قیمت پر دینے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی) محکمہ زراعت سندھ نے اعلی کوالٹی کاگندم کابیج مارکیٹ سے 300روپے کم قیمت پر دینے کا فیصلہ کرلیا، سندھ سیڈ کارپوریشن نے کاشتکاروں کیلئے اعلی کوالٹی کے گندم کے بیج بیسک کی قیمت7ہزار روپے مقرر کردی۔ ایم ڈی سندھ سیڈ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ہاریوں کیلئے سرٹی فائیڈسیڈگندم کے بیج کی قیمت6ہزار روپے مقرر کردی ہے،پی پی آئی کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ سیڈکارپوریشن نے مارکیٹ سے گندم کے بیج کی قیمت 300 روپے کم رکھی ہے، کسان سندھ سیڈ کارپوریشن کے گھوٹکی، سیٹھارجہ اور کوٹڈیجی کے سرکاری سینٹرز سے گندم سیڈ کا بیج خرید سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی آئی اے کے لاپتہ ہوجانے والے عملہ کیلئے کینیڈا  فیورٹ ملک بن گیا

Wed Oct 16 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کینیڈا پی آئی اے کے لاپتہ ہوجانے والے عملہ کے لیے فیورٹ ملک بن چکاہے۔پی آئی اے حکام کے مطابق گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران عملے کے 10 ارکان کینیڈا کی فلائٹس پر جانے کے بعد واپس نہیں آئے۔ فروری کے آخر میں ایئر ہوسٹس مریم رضا اور اس سے قبل جنوری میں فائزہ مختار بھی کینیڈا سے […]