پی آئی اے کے لاپتہ ہوجانے والے عملہ کیلئے کینیڈا  فیورٹ ملک بن گیا

کراچی(پی پی آئی)کینیڈا پی آئی اے کے لاپتہ ہوجانے والے عملہ کے لیے فیورٹ ملک بن چکاہے۔پی آئی اے حکام کے مطابق گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران عملے کے 10 ارکان کینیڈا کی فلائٹس پر جانے کے بعد واپس نہیں آئے۔ فروری کے آخر میں ایئر ہوسٹس مریم رضا اور اس سے قبل جنوری میں فائزہ مختار بھی کینیڈا سے اپنے مذکورہ فلائٹ سے پاکستان واپس نہیں آئی تھیں۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ سال پی آئی اے کے کیبن کریو کے کم از کم 7 ارکان فلائٹ ڈیوٹی کے دوران غائب ہو گئے تھے۔ مارچ 2024 میں پی آئی اے کے دو فضائی میزبان مبینہ طور پر کینیڈا میں ہی غائب ہو گئے تھے۔ پی آئی اے انتظامیہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کینیڈین حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کی متعدد کوششیں کر رہی ہے۔ پی آئی اے عملے کے غائب ہونیکی جہاں ایک وجہ بگڑتی معاشی صورتحال اور پی آئی اے کی آنے والے دنوں میں نجکاری ہے۔اِس سے پہلے اعلی سرکاری عہدیداروں کی سیاسی پناہ لینے کی کہانیاں بھی منظر عام پر آئی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے افسر حیدر علی نے دفتر خارجہ کے لیٹر پر اپنی فیملی کیلئے سیاسی پناہ لی تھی۔(متفرق)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ کشمیرمیں عمر عبداللہ نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا

Wed Oct 16 , 2024
سری نگ/مقبوضہ جموں وکشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیرمیں عمر عبداللہ نے حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی کامیابی کے بعد بدھ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔حلف برداری کی تقریب سری نگر کے ”کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر“ میں منعقد ہوئی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عمر عبداللہ اور ان کے نامزد کردہ وزراسے حلف […]